فلم ‘میں ہوں نا’ کی ریلیز پر فرح خان نے اداکارہ سشمیتا سین سے معافی کیوں مانگی؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ ڈائریکٹر فرح خان نے اپنی فلم ‘میں ہوں نا’ کی ریلیرز کے بعد اداکارہ سشمیتا سین سے معافی مانگی تھی۔

بالی وڈ کی مشہور فلم ‘میں ہوں نا’ 2004 میں ریلیز ہوئی تھی جس کا شمار کامیاب فلموں میں کیا جاتا ہے، اس فلم کی کاسٹ میں شاہ رخ خان، اداکارہ سشمیتا سین، اداکار زید خان اور امرتا راؤ شامل تھے۔فلم میں اداکارہ سشمتا سین نے کالج کی ٹیچر کا ایک چھوٹا سا کردار کیا تھا جو کافی مقبول ہوا تھا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سشمیتا سین نے بتایا کہ فلم کی فائنل ایڈٹ کے بعد فرح خان نے مجھے کال کی اور کہا میں تم سے معافی مانگنا چاہتی ہوں، شاہ رخ، زید خان اور امرتا راؤ کا اس فلم میں اہم رول ہے لیکن تمھارا کردار بہت چھوٹا سا ہے۔

اداکارہ نے کہا میں نے فرح خان کو جواب دیا کہ ہم نے ایک معاہدہ کیا تھا، آپ نے اپنا وعدہ پورا کیا اور میں نے اپنا وعدہ پورا کیا، یہ رول ہوگیا اس کی فکر نہیں ہے لیکن اندر ہی اندر میں سوچ رہی تھی کہ میں بمشکل ہی فلم میں نظر آرہی ہوں۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ فلم کی سکریننگ فلم سٹی میں ہوئی، میرا فون بجنے لگا اور مجھے نہیں معلوم تھا کہ یش چوپڑا (ڈائریکٹر) مجھے کیوں کال کر رہے ہیں، پوری فلم انڈسٹری مجھے کال کررہی تھی، تو میں نے ڈرتے ڈرتے فون اٹھایا، یش چوپڑا نے میرے کام کی تعریف کی اور مجھے ملنے کیلئے بلایا، فلم میں میرا کردار بہت چھوٹا لیکن اثر انگیز تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *