ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کی نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
شاہد رند نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بے گناہ افراد کو نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ عمل ہے، اور دشمن عناصر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی مذموم کوششیں کر رہے ہیں۔
ترجمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے ذریعے عوام کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے اور بلوچستان حکومت اس طرح کے اقدامات کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *