جاپان: فحش فلموں کی اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جاپان کی سابق فحش فلموں کی اداکارہ رائے لل بلیک نے اسلام قبول کرلیا اور اب وہ رمضان المبارک کے دوران ملائیشیا میں مذہبی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
جاپان کی سابق اڈلٹ فلموں کی اداکارہ رائے لل بلیک کا اصل نام کائے اساکورا (Kae Asakura) ہے، انہوں نے اسلام قبول کر کے اپنی زندگی میں ایک بڑا روحانی قدم اٹھاتے ہوئے اسلامی تعلیمات کی پیروی شروع کردی ہے اور وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران ملائیشیا میں روزے رکھنے اور عبادات میں مصروف ہیں۔
رائے لل بلیک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کوالالمپور میں روایتی اسلامی لباس اور حجاب میں نظر آئیں۔
رائے لل بلیک نے حالیہ دنوں میں اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بولڈ مواد ہٹا دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ ان کے نام سے جاری ہونے والا کوئی بھی غیر اخلاقی مواد پرانی ریکارڈنگز ہیں جو اسلام قبول کرنے سے پہلے بنائی گئی تھیں۔
انہوں نے اپنے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم سب رمضان کا پورا مہینہ خدا کے قریب رہنے میں گزاریں گے اور اپنے پیاروں، اہل خانہ، بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ محبت اور سکون کے لمحات بانٹیں گے۔ میں بہت پرجوش ہوں، خدا مجھے اور آپ سب کو اس مہینے کو کامیابی سے گزارنے کی طاقت دے۔ رمضان مبارک
رائے لل بلیک کی اسلام قبول کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے اور دنیا بھر سے مسلمان ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے ان کے حجاب میں ملبوس ویڈیوز کو پسند بھی کیا ہے۔