ممبئی میں ہائی پروفائل جسم فروشی کا گروہ بے نقاب، معروف ہوٹل سے 4 ماڈلز کو بازیاب کرالیا گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ )ممبئی پولیس نے پووائی کے ہیرانندانی علاقے میں ایک ہائی پروفائل جسم فروشی کے گروہ کو بے نقاب کر کے 60 سالہ شیمسندر اروڑا کو گرفتار اور چار ماڈلز کو بازیاب کرا لیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک مشہور ہوٹل میں غیر قانونی سرگرمیاں ہو رہی ہیں، جس پر ایک سٹنگ آپریشن کیا گیا۔ اہلکاروں نے جعلی گاہک بن کر اروڑا سے رابطہ کیا، جس نے 26 سے 35 سال کی ماڈلز کی خدمات فراہم کرنے کی پیشکش کی، جن کے لئے 70 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک معاوضہ طلب کیا جا رہا تھا۔
جیسے ہی اروڑا لڑکیوں کو لے کر ہوٹل پہنچا پولیس نے چھاپہ مار کر چار خواتین کو بازیاب کرالیا۔ اس دوران 8 موبائل فون اور تین لاکھ روپے برآمد کئے گئے جبکہ اروڑا کو گرفتار کر لیا گیا۔ پوچھ گچھ میں ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کاروبار میں چڑکوپ کا ایک اور شخص بھی ملوث ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔
پووائی پولیس نے بامبے نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹنس ایکٹ کی دفعہ 143(2) اور امورا ٹریفک (انسداد) ایکٹ 1956 کی دفعہ 4 اور 5 کے تحت اروڑا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
بازیاب کی گئی خواتین کو شیلٹر ہوم منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ انہیں ضروری مدد اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔