ایک گیمر نے 5 منٹ سے بھی کم وقت میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کیسے توڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک نواجوان گیمر نے 1985 کے کلاسک سپر ماریو برادرز کو 4 منٹ اور 54.565 سیکنڈز کے ساتھ مات دے کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑا دیا۔
بہت سے اسپیڈ رننگ ریکارڈ بنانے والے امریکی نوجوان کا کہنا ہے کہ ریکارڈ توڑ وقت کا حصول برسوں تک نائنٹینڈو انٹرٹینمنٹ سسٹم گیم اور اس کی تکنیک کو سمجھنے اور بہتر بنانے کے بعد ہی ممکن ہوا ہے۔
نفتسکی نامی نوجوان گیمر کے مطابق میں اپنا کم از کم 90 فیصد وقت مشق کرنے میں اور 10 فیصد وقت اسپیڈ رنز کرنے میں صرف کرتا ہوں، جس کے بارے میں مجھے یقین ہے کہ یہ ایک اچھا طریقہ ہے جس کی وجہ سے میں نے اس کھیل میں اب تک کامیابی حاصل کی ہے۔
نوجوان نفتسکی نے اپنی کوشش کے لیے ایمولیٹر اور کمپیوٹر کی بورڈ کا استعمال کیا، تاہم اس کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی اپنے وقت سے بالکل مطمئن نہیں ہے۔