ملک کی سلامتی کیلئے دشمنوں کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، فرید رئیسانی


ڈھاڈر(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فرید رئیسانی دہشتگردی کے واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ پاکستان مخالف قوتیں اپنی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے اب معصوم شہریوں کو بھی نشانہ بنانے اور سویلین آبادی کو ٹارگٹ کر رہے ہیںجو ان کی کمزوری کو ظاہر کر رہی ہے جبکہ ان کے مقابلے میں پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز ہر جگہ مکمل ذمہ داری۔بہادری اور جوانمردی سے ان مقابلہ کر کے ان کے عزائم خاک میں ملا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یقینا یہ ہر طرح سے کھلی دہشت گردی کا واقعہ ہے ان عناصر کو بیرونی ملک سے بھارت اور انکے خفیہ اداروں کی کمک حاصل ہے۔انہوں نے بہادر سپاہیوں اور سویلین کی شہادت پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہےاور اس عزم کو دہرایا کہ ملک کی سلامتی کیلئے دشمنوں کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور بہادر دلیر سپوتوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہے کر بلوچستان میں ان کے ناپاک عزائم کو شکست دی جائے گی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت اور صوبہ واقعہ کی تحقیقات کر کے دہشت گردوں کے خلاف غیر متزلزل اور مکمل آپریشن کو یقینی بنائیں تاکہ ان ناسوروں کا صفایا ممکن ہو اور خوشحال و پرامن بلوچستان ترقی کر سکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *