جعفر ایکسپریس حملہ، اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم چلانے والا ملزم بنی گالہ سے گرفتار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے ملزم کو بنی گالا سے گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم نےجعفرایکسپریس واقعہ پرمنفی پراپیگنڈہ اورتضحیک آمیزمواد شیئرکیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ملزم سوشل میڈیا پرکالعدم تنظیموں کی حمایت اورتشہیرمیں ملوث ہے، ملزم کےسوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنا کر اس میں موجود خواتین اور بچوں سمیت سیکڑوں مسافروں کو یرغمال بنا کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔
دہشت گردوں کے حملے میں 18 فوجیوں سمیت 26 افراد شہید ہوئے تھے جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تمام 33 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *