سجل علی اور اذان سمیع بیچ سڑک پر لڑے پڑے

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈارمہ اور فلم انڈسٹری کی اداکارہ سجل علی کی اداکار اذان سمیع کے ساتھ سڑک پر لڑتے ہوئے ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

تفصیلات کےمطابق سجل علی نے ڈراما ’محمودآباد کی ملکائیں‘ میں ‘آفرین’ کا کردار نبھایا جو کہ سپرہٹ رہا سجل نے اپنے پہلے ہی ڈرامے میں ایسی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے کہ شوبز پر کڑی نظر رکھنے والوں کو اسی وقت انکا کریئر کامیاب ہوتا نظر آگیا تھا۔
سجل علی نے پاکستان کے علاوہ بالی ووڈ کی دنیا میں بھی قدم رکھا اور وہ فلم ‘موم’ میں اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار نبھاتی نظر آئیں۔

اداکارہ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں وہ غصے کے عالم میں تیز رفتاری سے چلتی نظر آئیں اور گاڑی کے بونٹ پر بیٹھے اذان سمیع کو گریبان سے پکڑ کر نیچے اتارتی دکھیں۔

ویڈیو میں سجل علی نارنجی لمبی قمیص اور دوپٹے کے ساتھ گلابی ٹراؤزر پہنی نظر آئیں جبکہ اذان سمیع سفید شرٹ کے ساتھ سیاہ پینٹ اور ویسکوٹ پہنے نظر آئے۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں یہ لڑائی تنہائی میں نہیں ہورہی بلکہ لوگوں کا مجمع انکو دیکھنے میں مصروف ہے۔

وائرل ویڈیو کی حقیقت بھی منظرِ عام پر آچکی ہے کیونکہ چند مزید ویڈیو کلپس میں یہ کوئی حیقیقی لڑائی نہیں بلکہ شوٹنگ کا حصہ نظر آئی۔

ایک ویڈیو کلپ میں سجل علی کے ساتھ اداکار ہمایوں سعید بھی کھڑے ہنستے نظر آئے جبکہ لڑائی کا سین بھی سجل علی نے ایک سے زائد ٹیک میں کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *