اختر جان مینگل کا پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت سے انکار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق پارٹی قائدسردار اختر جان مینگل کو قومی اسمبلی میں ہونے والے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں مدعو کیا گیاجس پر انہوں نے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں پارلیمان کا حصہ نہیں ہوں مستعفی ہو چکا ہوںعدلیہ اور پارلیمان کے فیصلے وہ کرتے ہیں اور کلاک سیاستدانوں پر تھونپتے ہیں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں جانے والے اپنے منہ میں کلاک مل لیں گے-