فرشی شلوار صرف خواتین تک محدود نہیں رہی، اب مرد بھی اس ٹرینڈ میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فرشی شلوار برصغیر کی خواتین کا ایک شاہانہ لباس تھا جو 17ویں سے 20ویں صدی تک خاص طور پر مسلم خواتین میں بے حد مقبول رہا۔
اب یہی پرانی روایت ایک نئے انداز میں فیشن کی دنیا میں واپسی کر رہی ہے۔
فرشی شلوار آج کل پاکستان میں زبردست ٹرینڈ کر رہی ہے، اور ہر طرف اس کا چرچا ہے۔
اس فیشن کی واپسی کی کئی وجوہات ہیں۔
تاہم سوشل میڈیا کا اس میں اہم کردار ہے، جہاں ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر کئی ویڈیوز وائرل ہوئیں، جس میں خواتین اس منفرد اسٹائل کو اپناتی نظر آئیں۔
رفتہ رفتہ مشہور شخصیات اور انفلوئنسرز نے فرشی شلوار کو جدید انداز میں پہننا شروع کیا، جس سے یہ نوجوانوں میں بھی مقبول ہو گئی۔
فرشی شلوار کو ہمیشہ خواتین کا لباس سمجھا جاتا تھا، لیکن فیشن کی دنیا میں کچھ بھی ممکن ہے۔
گزشتہ دنوں جیتو پاکستان کے شو میں فہد مصطفیٰ نے فرشی شلوار پہن کر سب کو حیران کر دیا۔
اور یہی نہیں، ان کے بعد معروف گلوکار فلک شبیر نے بھی زرد رنگ کے فرشی شلوار سوٹ میں اس فیشن کو مزید آگے بڑھایا۔
سوشل میڈیا صارفین ان کو دیکھ کے حیران بھی ہیں اور تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ اس ٹرینڈ کو مردوں میں اتنا پسند نہیں کر رہے ہیں۔