بدبخت بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر ماں کو بے دردی سے قتل کردیا

ماں نے کہا تھوڑی دیر آرام کرو میں کھانا دیتی ہوں، بیٹے نے طیش میں آکر آہنی راڈ سر پر دے ماری


گجرات(قدرت روزنامہ)بدبخت بیٹے نے کھانا دینے میں معمولی تاخیر پر ماں کو بے دردی سے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ گجرات کے نواحی گاؤں مراڑیاں میں پیش آیا، جہاں بدبخت بیٹے عثمان نواز نے کھانا دیر سے ملنے پر اپنی ماں کو آہنی راڈ سر پر مار کر قتل کردیا۔
ملزم نے اپنی والدہ سے کھانا مانگا، جس پر ماں نے کہا تھوڑی دیر آرام کرلو، میں کھانا دیتی ہوں۔ ماں کی بات سنتے ہی بدبخت بیٹے نے طیش میں آکر سر پر آہنی راڈ مار کر اپنی ماں کو قتل کردیا۔
سر پر آہنی راڈ کی چوٹ اور خون لگنے سے خاتون رضیہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے مقتولہ کے دوسرے بیٹے (قاتل کے سگے بھائی) فرحان علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم نے دوران تفتیش اپنی والدہ کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *