کراچی میں گرمی؛ اگلے 3 دن موسم کیسا رہے گا؟
شہر قائد میں دن کے اوقات میں گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ موسم خشک بھی ہے

کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں دن کے اوقات میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دنوں میں موسم کی صورت حال سے متعلق بھی پیش گوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے بعد اگلے 3 روز کے دوران شہر کا موسم معتدل رہنے کا امکان ہے۔
آئندہ 3 دن کے دوران کراچی میں زیادہ سے زیادہ پارہ 33 تا 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے ۔ کراچی سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں موسم کے گرم اور خشک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔