پاکستان میں لوگ ٹیم کے ہارنے کا انتظار کرتے ہیں تاکہ تنقید کر سکیں، حارث رؤف

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کہا ہے کہ پاکستان میں لوگ ٹیم کے ہارنے کا انتظار کرتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد انہوں نے سابق کرکٹرز پر دبے لفظوں میں تنقید کی، ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں لوگ ٹیم کے ہارنے کا انتظار کرتے ہیں تاکہ تنقید کرسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز آسان نہیں ہیں، ہر کھلاڑی اپنا سو فیصد کھیل پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے بیٹرز نے کچھ اچھے شارٹس کھیلے اور قسمت نے بھی ان کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم جدید کرکٹ کے تقاضے کے مطابق کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کریں گے تو کیسے آگے بڑھا جاسکتا ہے۔

انہیں پاکستان کی جانب سے کھیلنے کا موقع ملا ہے انہیں کچھ وقت لگے گا، ڈومیسٹک سے سیدھا انٹرنیشنل سطح پر آکر پرفارم کرنا مشکل ہوتا ہے، انہیں کچھ وقت دینا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *