عوام کیلئے خوشخبری! عید پر نئے کرنسی نوٹ ملیں گے لیکن کیسے؟ جان لیں


کراچی(قدرت روزنامہ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نئے بینک نوٹ جاری نہ کیے جانے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان عید الفطر 2025ء کے موقع پر بھی کمرشل بینکوں کو نئے بینک نوٹ جاری کرنے کی اپنی دیرینہ سالانہ روایت کو جاری رکھے ہوئے ہے اور بینکوں کے وسیع ملک گیر برانچ نیٹ ورک کے ذریعے عوام کی نئے بینک نوٹوں تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
اس روایت کو جاری رکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے رواں سال ماہِ رمضان کے دوران اب تک کمرشل بینکوں کی 17000 برانچوں کو تمام مالیتوں میں 27 ارب روپے کے نئے بینک نوٹ فراہم کرچکا ہے تاکہ انہیں عوام الناس تک پہنچایا جاسکے۔
اسی طرح اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں کہ بینکوں کا اے ٹی ایم نیٹ ورک مذہبی تہوار کے موقع پر عوام کو بلا تعطل معیار ی اور صاف ستھرے بینک نوٹ جاری کرے۔
نئے بینک نوٹوں کی موثر تقسیم اور تمام کمرشل بینک برانچوں میں ان کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک نے اپنی کیش مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تعینات کی ہیں تاکہ عوام کو نئے بینک نوٹوں کی باآسانی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *