اسٹیج پر شرمناک اشارے، ملائکہ اروڑا نوجوان پر بھڑک اٹھیں


ممبئی(قدرت روزنامہ)بولی وڈ کی مشہور اداکارہ اور ریئلٹی ٹی وی جج ملائکہ اروڑا ڈانس پرفارمنس کے دوران غیر مناسب اشارے کرنے پرایک 16 سالہ نوجوان پر بھڑک گئیں۔
نئے ڈانس ریئلٹی شو ہپ ہاپ انڈیا سیزن 2 کے ایک وائرل کلپ میں ملائکہ اروڑا کو ایک 16 سالہ لڑکے نوین شاہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ واقعہ شو کے لانچ ایپیسوڈ میں پیش آیا، جہاں نوین شاہ نے اپنے آڈیشن پرفارمنس کے دوران جج کی طرف کچھ نامناسب حرکات اور اشارے کیے۔

View this post on Instagram

A post shared by ʟᴏᴠᴇ ʀᴏᴍᴀɴᴄᴇ 🙈 (@_love.romance_)

51 سالہ اروڑا نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھے تمہاری والدہ کا فون نمبر دو۔انہوں نے مزید کہاکہ تم صرف 16 سال کے ہو اور ڈانس کرتے ہوئے مجھ پر نظریں جمائے ہوئے ہو، آنکھ مار رہے ہو اور فلائنگ کس دے رہے ہو۔
صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے ملائکہ اروڑا کے ساتھی جج اور معروف کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا نے مداخلت کی اور معاملہ رفع دفع کرایا۔
دیگر مقابلہ کنندگان نے بھی نوین شاہ کے رویے پر سوال اٹھایا، تاہم بعد میں لڑکے کے والد کو اسٹیج پر بلایا گیا اور معاملہ حل کرلیا گیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملائکہ اروڑا اپنے 22 سالہ بیٹے ارحان کی ماں ہیں، وہ 2016 میں اپنے سابق شوہر اور اداکار ارباز خان سے علیحدہ ہوئیں اور 2017 میں ان کی طلاق مکمل ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *