پاکستان رہے گا تو سب لوگ اپنا اپنا کردار ادا کریں گے، بیرسٹر گوہرعلی خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ سب کا بیانیہ ایک جیسا ہونا چاہئے، یہ پاکستان اور قوم کا مقصد ہے۔ پاکستان رہے گا تو سب لوگ اپنا اپنا کردار ادا کریں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بطور چئیرمین بھی اکیلے فیصلہ نہیں کرسکتا،قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت کا فیصلہ پارٹی کا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ پاکستان مقدم ہے لیکن پارٹی نے فیصلہ کرلیا ہے، پارٹی نے کچھ شرائط رکھی تھی کہ پہلے بانی سے ملاقات کرائی جائے، ہم نے خط بھی لکھا،ابھی کوشش کررہے ہیں کہ بانی سے ملاقات ہو جائے۔

تاثر ہے کہ قومی سلامتی پر آپ کوئی نہ کوئی عذر نکال لیتے ہیں؟ صحافی کے سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ یہ نہیں ہونا چاہئے اور ہم کبھی کوئی عذر نہیں تراشیں گے، میں نے بڑا واضح کہا تھا دہشت گردی میں دو رائے نہیں ہونی چاہئے، اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے، سب کو متحد ہونا چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *