بھارت: مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کا مقبرہ گرانے کے مطالبے پر ہنگامہ آرائی، ناگ پور میں کرفیو نافذ


بھارت(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مغل حکمران اورنگزیب عالمگیر کا مقبرہ گرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہندو انتہا پسندوں نے ہنگامہ آرائی کی ہے، جس پر مہاراشٹر کے شہر ناگ پور میں غیرمعینہ مدت تک کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے کی گئی ہنگامہ آرائی کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہا پسندوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے دوران متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں، جن میں 15 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ اور ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس نے بتایا کہ انتہا پسندوں نے ہنگامہ آرائی کے دوران توڑ پھوڑ کی اور کئی گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔
پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی کرنے والے قریباً 50 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اور علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہا پسند وشوا ہندو پریشد کے کارکنوں نے ہنگامہ آرائی کے دوران مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر کا پتلا جلایا۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسند گروپ وشوا ہندو پریشد کا مطالبہ ہے کہ اورنگ آباد سے مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کا مقبرہ مسمار کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *