پی ٹی آئی رکن اسمبلی علی شاہ کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رکن اسمبلی علی شاہ کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں 26 نومبر احتجاج پر درج کیسز کی سماعت پی ٹی آئی کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی علی شاہ کی ضمانت منظور کر لی گئی۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایم پی اے علی شاہ کی ضمانت پانچ، پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ پولیس کی جانب سے مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں جمع کرا دیا گیا۔ علی شاہ کے خلاف تھانہ سنگجانی اور آبپارہ میں دو مقدمات درج ہیں۔