معروف اداکارہ صبور علی ماں بن گئیں

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

پاکستان کی معروف اداکارہ صبورعلی اوراداکار علی انصاری نےبیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا ہے، اداکارہ کی جانب سےسوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پرشوہر اورنومولود بیٹی کےہمرہ تصاویر شیئر کی گئی ہیں، اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے بیٹی کا نام سرینا علی رکھا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے تصاویر شیئر کرنے کے بعد ساتھی فنکاروں اور اداکاروں کی جانب سے مباکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہےکہ صبور علی اور علی انصاری 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھےجس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *