عیدالفطر کب ہونے کا امکان ہے؟محکمہ موسمیات نے تاریخ بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کی متوقع تاریخ سے متعلق اہم پیش گوئی کردی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش29مارچ کو 3بج کر 58منٹ پر ہوگی،30مارچ کو رویت کے وقت چاند کی عمرتقریباً24گھنٹے ہوگی، غروب آفتاب کے بعد چاند70منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا، محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ 16سے 18گھنٹے کی عمر کے چاند کو دوربین سے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ20گھنٹے کی عمر کے چاندر کو آنکھ سے براہ راست دیکھا جا سکتا ہے،محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ 30مارچ کو چاند کا براہ راست آنکھ سے نظر آنے کا قوی امکان ہے،عیدالفطر31مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔