پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروز بدھ 19 مارچ 2025 موسم کیسا رہے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوٹ:21 مارچ سے ملک کے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہا۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی06، استور منفی02، کالام، گوپس 01، مالم جبہ اورپاراچنار میں 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔منگل (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ۔بدھ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان تاہم بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
دریں اثناء محکمہ موسمیات نے ماہ صیام کا آخری عشرہ گرم رہنے کی پیشگوئی کردی۔نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک نے کہا کہ ماہ صیام کا آخری عشرہ گرم رہے گا۔ رواں ہفتے کے آخر میں اسلام آباد کا درجہ حرارت 30 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔جنوبی پنجاب ، سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 7 ڈگری زیادہ ہو سکتا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے آخر میں بارش برسانے والی مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔