محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے خوشخبری سنادی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے خوشخبری سنادی،موسم کا حال بتانے والوں نے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔ آج رات موسم کی صورتحال محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہاراور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

بدھ کے روز موسم کی صورتحال سے متعلق موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے تاہم بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم چترال، دیر، سوات، شانگلہ، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، کرک، باجوڑ، کرم، مالاکنڈ ، وزیرستان اور گردونواح میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے تاہم راولپنڈی، اٹک، چکوال ، میانوالی، سرگودھا، بھکر، خوشاب، شیخوپورہ، فیصل آباد، لاہور اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔

مری،گلیات اور گردونوا ح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔
دوسری جانب کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی06، استور منفی02، کالام، گوپس 01، مالم جبہ اورپاراچنار میں 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *