میجر سعد بن زبیر بلوچستان میںآئی ای ڈی دھماکے میںشہید، باغ آزادکشمیر میں سوگ کا سماں

باغ (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیا س کے عزیز اور سابق ڈی آئی جی سردار علی افسر خان مرحوم کے کے پوتے میجر سعدبن زبیر بلوچستان میں ای آئی ڈی دھماکے میں شہید ہوگئے ۔
میجر سعد بن زبیر کی شہادت پر ہر آنکھ اشکبارہے اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس شہید میجر سعد بن زبیر کے گھر پہنچ گئے ۔ میجر سعد بن زبیر کی شہادت کی خبر سنتےہی علاقے میں کہرام مچ گیا۔
میجر سعد کی شہادت پرآزادکشمیر بھر میں سوگ کا سماں ہے اور ہر آنکھ اشکبارہے ۔ سیاسی، مذہبی ، سماجی شخصیات سمیت عوام کی کثیرتعداد میجر سعد بن زبیر کے گھر پہنچ گئی اور خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے، میجر سعد کی شہادت پر خاندان کو خراج تحسین پیش کیا۔
سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے سوشل میڈیا فیس بک پر میجر سعد بن زبیر کی شہادت کی خبر دیتے ہوئے افسوسناک واقعہ پر اپنے رنج وغم کااظہار کیا اور کہا کہ گہرے دکھ اور بھاری دل کے ساتھ ہم اپنے پیارے بہنوئی سردار زبیر علی افسر خان کے پیارے بیٹے اور میرے سسر سردار کیپٹن علی افسر خان کے نواسےکی شہادت پر سوگوار ہیں۔