ثانیہ مرزا سے علیحدگی، بیٹے نے شعیب ملک کو پاپا کے بجائے کیا کہنا شروع کردیا؟

لاہور (قدرت روزنامہ)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک مسلسل عوام کی توجہ کا مرکز بنے رہے اور اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کے بعد تنقید کے باوجود وہ اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے قریب رہے، جو اپنی والدہ کے ساتھ دبئی میں مقیم ہے۔
حالیہ دنوں میں ایک رمضان پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے اپنے بیٹے کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی اور اذہان کی دوستی ایک روایتی باپ بیٹے کے رشتے سے زیادہ ہے، اور اسی وجہ سے اذہان انہیں “پاپا” کے بجائے “برو” کہہ کر بلاتا ہے۔
شعیب ملک نے ہنستے ہوئے کہا، “ٹھیک ہے، میرا بیٹا ہے لیکن جو اس کے ساتھ میرا تعلق ہے، وہ دوستی والا ہے۔ وہ مجھے برو کہتا ہے، اور میں بھی کبھی کبھار اسے برو کہتا ہوں۔”
اگرچہ اذہان دبئی میں رہتا ہے مگر شعیب ملک ہر ماہ کم از کم دو بار اس سے ملنے دبئی جاتے ہیں۔ وہ اذہان کی روزمرہ سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں جن میں اسکول چھوڑنے اور لینے کے علاوہ اس کی فٹبال پریکٹس میں شرکت بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا، “میں کوشش کرتا ہوں کہ مہینے میں کم از کم دو بار دبئی جا کر اس سے ملوں اور جو دن وہاں گزارتا ہوں، اس میں ہر ممکن کوشش کرتا ہوں کہ اسے اسکول لے کر جاؤں، واپس لاؤں اور اس کی سرگرمیوں میں شریک رہوں۔
شعیب نے مزید بتایا کہ اذہان ایک پُرجوش فٹبال مداح ہے اور اکثر پارک میں انہیں “مکمل میچ” کے چیلنج بھی دیتا ہے، جسے وہ بڑے شوق سے قبول کرتے ہیں۔