پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد سپیشل گرانٹ کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 25فیصد سپیشل گرانٹ کا نوٹیفکیشن جاری ، نوٹیفکیشن کے مطابق ایگزیکٹو ی سپیشل الاؤنس نہ لینے والے گریڈ ایک سے 19 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے فیصلے کا اطلاق یکم جون سے ہوگا، نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ 2017 کی بنیادی تنخواہ پر لگے گا۔