وقت پرمعاوضہ نہ دینے والے ڈائریکٹرز کے ساتھ ریکھا کیا کرتی ہیں؟

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار و ہدایتکار راکیش روشن نے حالیہ ایک انٹرویو میں اداکارہ ریکھا کے بارے میں کچھ اہم باتیں شیئر کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریکھا ان لوگوں کے لیے مسائل پیدا کرتی ہیں جو وعدے پورے نہیں کرتے یا جنہوں نے ادائیگی میں تاخیر کی ہوتی ہے۔

بالی ووڈ میں ریکھا کے بارے میں یہ تاثر پایا جاتا تھا کہ وہ سیٹ پر نخرے کرتی ہیں اور وقت کی پابندی میں کمی دکھاتی ہیں، لیکن راکیش روشن نےحال ہی میں ایک گفتگو میں ان کے خلاف دیے گئے تمام تاثرات کی تردید کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے ریکھا کا رویہ ہمیشہ پیشہ ورانہ رہا۔ تاہم انہوں نے ریکھا کے ساتھ کام کے دوران ان کی زندگی نئے رخ کو بھی بیان کیا ہے۔

راکیش نے مزید کہا کہ جب وہ بطور ہدایتکار ریکھا کواپنی نئی فلم خون بھری مانگ میں کاسٹ کرنے والے تھے، تو انڈسٹری کے کچھ لوگوں نے انہیں خبردار کیا تھا کہ ریکھا وقت کی پابند نہیں ہیں اور شوٹنگ کے دوران مسائل پیدا کر سکتی ہیں۔

تاہم، راکیش نے یہ تمام باتیں نظر انداز کرتے ہوئے خود ریکھا سے اس بارے میں بات کرنے کا فیصلہ کیا۔

راکیش روشن نے نتایا کہ میں نے صاف الفاظ میں ریکھا سے کہا کہ یہ میری دوسری فلم ہے جو ایک مشکل موضوع پر بن رہی ہے اس فلم کی کہانی ایک عورت کے گرد گھومتی ہے۔ یہ ایک بہت بڑا رسک ہے۔ تم مجھے کسی پریشانی میں تو نہیں ڈال دو گی۔

ریکھا نے راکیش روشن کی بات سنی تو ہنسنے لگی اور کہا کہ کیا تم مجھے ایسا سمجھتے ہو میں کبھی ایسا کیا ہے؟

ریکھا نے مجھے یقین دہانی کرائی کہ ایسا وہ صرف ان لوگوں کے ساتھ کرتی ہیں جو وقت پر ادائیگی نہں کرتے یا اپنے وعدے پورے نہیں کرتے ہیں۔

راکیش روشن نے کہا کہ ریکھا کے ساتھ کام کرنا ایک انتہائی مثبت تجربہ رہا۔ انہوں نے انتہائی محنت اور پیشہ ورانہ انداز اختیار کیاوہ ہمیشہ وقت پر آتیں، شوٹنگ کے دوران بھرپور توجہ دیتی اور اپنے کردار میں گہرائی سے ڈوب جاتیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *