مریم نواز کی مسجد نبوی میں بچوں کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو وائرل

مدینہ منورۃ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئیں، مسجد نبوی سے ان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹوئٹر پیج سے شیئر کی گئی ہے جس میں مریم نواز کو بچوں کے ساتھ مسجد نبوی میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا مسجد نبوی کے روح پرور ماحول میں ننھے بچوں کو سیرتِ نبوی کے روشن پہلو سمجھانا، یہ وہ مناظر ہیں جس میں علم، محبت اور عقیدت کی جھلک یکساں طور پر نمایاں ہے۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا مسجد نبوی کے روح پرور ماحول میں ننھے بچوں کو سیرتِ نبوی کے روشن پہلو سمجھانا، یہ وہ مناظر ہیں جس میں علم، محبت اور عقیدت کی جھلک یکساں طور پر نمایاں ہیں۔

واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف بھی 4 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے تھے جہاں ان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اور اقتصادی امور کے لیے مشترکہ ٹاسک فورس کے سربراہ محمد التویجری سے ملاقات کی تھی۔

ملاقات میں وزیراعظم کی معاونت کے لئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور نیشنل کوآرڈینیٹر ایس آئی ایف سی لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *