پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا لیکن دوائی لینےکیلئے جانے والا نہیں آیا ، مراد سعید

کراچی (قدرت روزنامہ)مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا لیکن دوائی لینےکیلئے جانے والا نہیں آیا۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کےاسکولوں میں استاد اور فرنیچر نظرنہیں آئیں گے ، سندھ میں صحافی اورشہریوں کو آواز اٹھانے پرقتل کردیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں آئندہ عمران خان کی حکومت ہوگی ، سندھ کےاسپتالوں میں ڈاکٹرزمیسرنہیں ، سندھ حکومت نےشہرکراچی کوکچرےکا ڈھیربنا دیا ہے ، فرزند زرداری کاغریب سےتعلق ویسا ہی ہے جیسےانڈوں کا کلوسے۔
مراد سعید نے کہا ہے کہ نوازشریف بیماری کابہانہ بناکربیرون ملک گئے ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا لیکن دوائی لینےکیلئے جانے والا نہیں آیا ، آج سارے چوراکٹھے ہوکرشورمچا رہے ہیں ، شریفوں اورزرداریوں کی شوگرملزکی وجہ سےچینی مہنگی ہوئی ، شریفوں اورزرداریوں کوعوام کادرد ہے توچینی سستی کریں۔
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ حکومت غربت کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے ، کے پی کے نے ہرشہری کوصحت کارڈ کی سہولت فراہم کی ہے ، خیبرپختونخوا کو دہشتگردی سے نکال کرترقی کی راہ پرگامزن کیا۔