سرکاری اشتہار میں علی امین کی تصویر لگانے پر سیکرٹری اطلاعات ارشد خان عہدے سے فارغ

پشاور (قدرت روزنامہ)سرکاری اشتہار میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی تصویر لگانے پر صوبائی محکمہ اطلاعات کے سیکرٹری ارشد خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

وزیرِاعلی سیکرٹریٹ نے اشتہارات میں سیاسی شخصیات کی تصاویر شامل کرنے پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو خط لکھا۔ خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومتی اشتہارات عوامی آگاہی اور تعلیمی مقاصد کیلئے ہوتے ہیں جن میں سیاسی شخصیات کی تصاویر قابلِ قبول نہیں۔

وزیرِاعلی نے پالیسی کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی ہدایت کی اور 72 گھنٹوں میں ذمہ داران کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ذرائع کے مطابق اشتہار میں وزیرِاعلی کی تصویر لگانے پر محکمہ اطلاعات کے سیکرٹری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ارشد خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب محکمہ اطلاعات کے سیکرٹری ارشد خان نے مقف اختیار کیا ہے کہ وزیرِاعلی کی تصویر غلطی سے اخبار میں شائع ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *