برطانوی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے 24 ترجیحی پیتھوجینز کی تیاری کی ہدایت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانوی محکمہ صحت نے فلو اور کورونا وائرس کو وبائی امراض کے حوالے سے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے 24 ترجیحی پیتھوجینز کی تیاری کے لیے کہا ہے۔
یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنس کی واچ لسٹ کے مطابق کچھ ایسے وائرس ہیں جن میں عالمی وبائی مرض کہا جاسکتا ہے، جیسے کوویڈ – جبکہ دیگر ایسی بیماریاں ہیں جن کا کوئی موجودہ علاج نہیں ہے یا ان کا کوئی خاص نقصان ہوسکتا ہے۔
یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی (یوکے ایچ ایس اے) کے مطابق ایویئن، یا برڈ، فلو فہرست میں شامل ہے، اور ساتھ ہی مچھروں سے پھیلنے والی بیماریاں جو موسمیاتی تبدیلیوں اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے ساتھ عام ہوسکتی ہیں۔
لسٹ جاری کرنے کا مقصد سائنسدانوں کو نئے ٹیسٹ اور ویکسین یا دوائیں تیار کرنے کی طرف راغب کرنا ہے۔
رتھو مائیگزو وائرس بشمول فلو اور کورونا وائرس کو زیادہ خطرناک امکانی وبا کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے جبکہ انکے ساتھ پیکورونا وائرس جیسے پولیو اور پیرا مائیکسو وائرس جیسے خسرہ شامل ہیں۔
نئی فہرست میں 16 وائرس فیملیز اور 8 بیکٹیریل فیملیز شامل ہیں جو کہ مجموعی طور پر درجنوں نقصاندہ مائیکرو آرنگینزم کے برابر ہیں۔
اس فہرست میں اڈینو وائرس، لاسا بخار، نورووائرس، میرس، ایبولا (اور اسی طرح کے وائرس، جیسے ماربرگ)فلاوی ویریدا (جس میں ڈینگی، زیکا اور ہیپاٹائٹس سی شامل ہیں) شامل ہیں۔
ہنٹا وائرس، کریمین کانگو ہیمرجک بخار، فلو (غیر موسمی، بشمول ایوین نپاہ وائرس،Oropouche ، شدید flaccid myelitisانسانی میٹاپنیووائرس (HMPV) ،ایم پی اوکس، چکن گونیا بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
اینتھراکس، کیو بخار، Enterobacteriaceae (جیسے E. coli اور Yersinia pestis، جو طاعون کا سبب بنتا ہے)، ٹولاریمیا، Moraxellaceae (جو پھیپھڑوں، پیشاب اور خون میں انفیکشن کا سبب بنتا ہے)، سوزاک، سٹیفلیلوکوکس، گروپ اے اور بی اسٹریپ بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔