توہین مذہب کا الزام ثابت ہونے پر 5 مجرمان کو سزائے موت اور عمرقید کی سزا سنادی گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی کی سیشن عدالت نے توہین مذہب کا الزام ثابت ہونے پر 5 مجرمان کوسزائے موت اورعمرقید کی سزا سنادی۔
راولپنڈی کی سیشن عدالت نےمجرمان کو 295 سی میں سزائے موت اور 10-10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
مجرمان کو295 بی میں عمرقید، 295 اے میں 10-10 سال قید اور ایک لاکھ روپے فی کس جرمانہ بھی کیا۔
عدالت نے مجرمان کو298 اے میں 3-3 سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ مجرمان کوپیکا ایکٹ کے تحت 7-7 سال قید اورایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔
خیال رہے کہ توہین مذہب کا مقدمہ 15 ستمبر 2023 کو سائبرکرائم راولپنڈی سرکل نے درج کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *