سرکاری سکولوں میں عید کی 10 چھٹیاں،طلباء وطالبات کی موجیں لگ گئیں

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب میں بچوں کی موجیں،سرکاری اسکولوں میں عید کی10 چھٹیاں ہوں گی ۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کاکہناہے کہ عیدکی تعطیلات کاآغاز 28 مارچ سے ہوگا،سکول 6اپریل تک بند رہیں گے۔
اسکولوں میں سالانہ نتائج کا اعلان 4 اپریل کو کیا جائے گا ۔ تمام سکول 7 اپریل سے دوبارہ کھلیں گے، نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی 7 اپریل سے ہوگا۔