مشہور اداکارہ نورا فتیحی ادکارہ بننے سے پہلے گزر اوقات کے لیے کیا کام کرتی تھیں ؟ جانیے

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ میں اپنے بے مثال ڈانس کی وجہ سے مشہور اداکارہ نورا فتیحی نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی نوجوانی میں ‘ویٹرس’ کے طور پر کام کیا۔اداکارہ نے بھارتی ٹیلی ویڑن کے پروگرام Star vs Food میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی جوانی کے دنوں کی یاد تازہ کی۔نورا نے بتایا کہ 16 سے 18 سال تک میں نے اضافی آمدنی کیلئے کینیڈا میں ایک ریسٹورینٹ میں بطور ویٹرس کام کیا، یہ ملازمت انتہائی مشکل تھی، اس کیلئے آپ کی شخصیت اچھی ہونی چاہیے اور ساتھ ہی گفتگو کی بھی بہترین صلاحیت ہونی چاہیے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اس کیلئے ضروری ہے کہ آپ کا حافظہ بھی اچھا ہو،کسٹمر کے موڈ کا پتا نہیں ہوتا لہٰذا ہر صورتحال کیلئے آپ کو ہمیشہ تیار رہنا پڑتا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نورا اس بات کا انکشاف کرچکی ہیں کہ انہوں نے اپنی سب سے پہلی نوکری ایک شاپنگ مال میں بطور ریٹیل سیلز ایسوسی ایٹ کی تھی جس وقت ان کی عمر 16 برس تھی اور یہ سکول میں زیر تعلیم تھیں۔