بلوچستان اسمبلی کے 14 وزرا نے حلف اُٹھا لیا ،نئے نام سامنے آگئے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کامعاملہ حل ہو گیا ،14 وزرانے گورنر بلوچستان ظہور آغا سے حلف اُٹھا لیا ۔نمائندہ نیو نیوز کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی آمد کے بعد 14 وزرا نے بالآخر حلف اُٹھا لیا ،کابینہ میں شامل وزراء سے گورنر بلوچستان ظہور آغا نے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں بی اے پی کے ظہور بلیدی سردارصالح بھوتانی،سردار عبدالرحمن کھیتران ،بی ےا پی کے نوابزادہ طارق مگسی ،نورمحمدڈومڑ،اکبر آسکانی،محمدخان لہڑی، سکندر عمرانی شامل ہیں ۔دوسری طرف پی ٹی آئی کے نصیب اللہ مری،مبین خلجی ،بی این پی عوامی کے اسد بلوچ،سید احسان شاہ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے عبد الخالق ہزارہ اور اے این پی زمرخ خان اچکزئی نے بھی حلف اٹھالیا۔