محبت میں دھوکے کے باوجود اب بھی خوابوں کا ساتھی ڈھونڈھ رہی ہوں، سحر ہاشمی نے اعتراف کرلیا

کراچی (قدرت روزنامہ) ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر ہاشمی نے محبت میں دھوکا ملنے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوابوں کا ساتھی اب بھی ڈھونڈ رہی ہوں۔
ایک انٹرویو میں سحر ہاشمی نے انکشاف کیا کہ میرا دل محبت میں ٹوٹ چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کالج کے دنوں میں مجھے ایک شخص سے محبت ہو گئی تھی لیکن اس شخص نے مجھے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ وہ مجھ سے پانچ ‘ چھ سال بڑا ہے اور وہ اس رشتے کو سنجیدگی سے نہیں دیکھتا۔انہوں نے کہا کہ خوبصورتی یا معصومیت کسی کو دھوکے سے نہیں بچا سکتی، محبت میں دھوکہ ملنا انسان کو اندر سے توڑ دیتا ہے، لیکن میں نے اس سے سیکھا کہ اپنی قدر کرنا سب سے اہم ہے۔
سحر نے مزید کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا شوہر خوبصورت ہو، مجھ سے محبت کرے، میرا خیال رکھے اور سب سے اہم بات یہ کہ وہ میرے غصے کو برداشت کر سکے کیونکہ میں جلدی غصہ ہو جاتی ہوں۔انہوں نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ اگر اس کے بال اچھے ہوں تو بہت خوشی ہوگی اور مجھے اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ وہ مجھ سے کم کماتا ہے، بس نیت صاف ہونی چاہیے۔