پنجاب میں شدید گرمی؛ کچھ علاقوں میں بارش کی پیش گوئی
موسم کی شدت بڑھنے کے باعث دفاترز اور گھروں میں پنکھوں و ایئر کنڈیشنز کا استعمال شروع ہو گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے جب کہ کچھ علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح لاہور سمیت پورا پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور موسم کی شدت بڑھنے کے باعث دفاترز اور گھروں میں پنکھوں و ایئر کنڈیشنز کا استعمال شروع ہو گیا ہے۔
آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 19 ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ 39ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ کل بادلوں کا سلسلہ لاہور اور پنجاب کے بعض اضلاع میں آنے سے ہلکی بارش کا امکان ہے۔