چینی کی ہول سیل پرائس میں بڑی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چینی کی ہول سیل پرائس مزید 4 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی ایکس مل قیمت 116 روپے جبکہ چینی کی ہول سیل پرائس 120 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ ہول سیل میں کمی کے باوجود ریٹیل مارکیٹ میں چینی 140 روپے سے 145 تک فروخت کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے متعلقہ انتظامیہ کو مؤثر اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا ہے۔