شاہ ر خ خان کو میڈیا کی نظروں سے کس طرح بچاتے ہوئے محافظ ایئر پورٹ سے انہیں نکال کر لے گئے؟ جانئے

ممبئی(قدرت روزنامہ)آریان خان کی منشیات کیس میں ضمانت کے بعد بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو ممبئی کے ایک نجی ائیر پورٹ پر دیکھا گیا لیکن اس دوران بالی وڈ کنگ نے خود کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ رکھا اور بچ کر نکل گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر شاہ رخ کی میڈیا کی نظروں سے بچنے کے لیے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں ان کے باڈی گارڈ سیاہ رنگ کی چھتری میں چھپا کر ائیر پورٹ سے کار تک لے جاتے ہوئے دیکھےجاسکتے ہیں ۔اس دوران شاہ رخ کے محافظ انھیں بنا کیمروں کی نظروں میں لائے کار تک لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، شاہ رخ گزشتہ روز دہلی سے ممبئی ائیر پورٹ پہنچے ہیں،ائیرپورٹ سے گاڑی تک لے جائے جانے کے دوران شاہ رخ کے ساتھ ایک اور شخص کو بھی دیکھا گیا تاہم اس شخص کی تفصیلات فی الحال واضح نہیں ہے لیکن کہا جارہا ہے کہ زیر غور شخص بابر کے ساتھ دہلی سفرکے دوران بھی ساتھ تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ممبئی کروز شپ منشیات کیس میں ضمانت ملنے کے بعد شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی پہلی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں منشیات کیس کے سلسلے میں این سی بی دفتر جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔