کراچی؛ بلدیہ ٹاؤن میں ٹینکر نے 4 سالہ بچے کی جان لے لی

ریسکیو اہل کاروں نے بچے کی لاش اسپتال منتقل کی، پولیس نے تفتیش شروع کردی


کراچی(قدرت روزنامہ)بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں ٹینکر نے 4 سالہ بچے کی جان لے لی۔
ریسکیو حکام کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے عابد آباد کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 4 سالہ عفان ولد جاسم کے نام سے ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ کھیلتے ہوئے سڑک پار کررہا تھا کہ ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا، تاہم واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *