ہر وقت نزلہ زکام یا فلو سے پریشان رہتے ہیں؟ اس کا علاج آپ کے کچن میں ہی موجود ہے، جانیے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بدلتے ہوئے اس موسم میں نزلہ زکام ہونا ایک عام سی بات ہے جس کا علاج آپ کے کچن میں ہی موجود ہے۔ہلکا بخار ، جسم میں درد اور ناک بند ہونا یہ علامات ہیں نزلہ زکام ہونے کی جن سے باآسانی چھٹکارا ہو سکتا ہے اگر آپ چند گھریلو ٹوٹکے کریں۔آج انہیں چند ٹوٹکوں میں سے ہم آپ کو کچھ کے بارے میں بتائیں گے۔
چکن سوپ:
چکن سوپ آپ باآسانی اپنے گھر میں بنا سکتے ہیں اور یہ اس حالت میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
تحقیقی رپورٹ کے مطابق یہ سوپ خون کے ایسے مخصوص سفید خلیات کی حرکت سست کرتا ہے جو جسم کو بیماری سے تحفظ فراہم کرتے ہیں ، جب یہ خلیات سست روی سے حرکت کرتے ہیں تو وہ جسم کے ان حصوں میں زیادہ اکٹھے ہوتے ہیں جن کو علاج کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔
جب یہ خلیات سست روی سے حرکت کرتے ہیں تو وہ جسم کے ان حصوں میں زیادہ اکٹھے ہوتے ہیں جن کو علاج کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے تو اس طرح چکن سوپ انسان کی جلد صحت یابی کا سبب بنتا ہے۔
ادرک:
ادرک ویسے تو بہت سی بیماریوں کے علاج میں استعمال ہوتی ہے مگر اچھی بات یہ ہے کہ اس کے چند ٹکڑے نزلہ زکام سے چھٹکارے کے لیے بہت مفید ہیں۔
ادرک کے چند ٹکڑوں کو پانی میں ابال کر اس کو پینا کھانسی اور گلے کی سوجن میں آرام دیتا ہے۔
شہد:
شہد کے فوائد تو ویسے بھی بہت ہیں مگر یہ نزلہ زکام سے نجات کے لیے بھی بہت اہم ثابت ہوتا ہے۔
شہد بغیر دودھ والی چائے میں ڈال کر پینے سے کھانسی کو آرام آجاتا ہے۔
نمک ملا پانی:
یہ تو ہم میں سے اکثر لوگ جانتے ہیں کے نمک والے پانی کے غرارے کرنے سے گلے کی سوجن اور تکلیف میں کمی آتی ہے۔
واضح رہے کہ یہ گھریلو ٹوٹکے ہیں مگر ان سے آرام نہ آنے کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے۔