سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ
کراچی(قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافے سے 1 لاکھ 24 ہزار 800 روپے پرہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت 1286 روپے اضافے سے 1 لاکھ 6 ہزار 996 روپے ہو گئی۔
خیال رہے کہ 4 نومبر کو 2800 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 20 ہزار 200 روپے ہو گئی تھی جبکہ 10 گرام سونے کے دام 2400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 3 ہزار 52 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 5 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 779 ڈالر فی اونس ہے۔