شادی کے بعد زندگی بہت بہتر ہو گئی ہے، سجل علی

(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد زندگی بہت بہتر ہو گئی ہے . حال ہی میں اداکارہ سجل علی نے نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی .

شو میں اداکارہ نے شادی کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں بات کی . سجل علی نے اعتراف کیا کہ شادی کے بعد ان زندگی بہت بہتر ہو گئی ہے . اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے وہ شادی کے بعد زیادہ سمجھدار ہو گئی ہیں . سجل علی نے کہا کہ شادی کے بعد بہت سی چیزیں بدل جاتی ہیں آپ اپنے ہوش میں آجاتے ہیں اور آپ سمجھدار ہو جاتے ہیں . انہوں نے زندگی میں پارٹنر کی سپورٹ کی اہمیت کے بارے میں کہا کہ یہ سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے کہ آپ کا پارٹنرآپ کو سپورٹ کر رہا ہے یا نہیں چاہے آپ اداکار ہوں یا ڈاکٹر . انہوں نے اپنے شوہر احد رضا میر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ احد بہت سپورٹ کرتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں