صدف کنول کا اپنی ساس کیساتھ ڈانس سوشل میڈیا پر مقبول
(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صدف کنول کی اپنی ساس کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
وائرل ویڈیو میں صدف کنول اور اُن کی ساس کو ایک گانے پر زبردست ڈانس کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔
یہ ویڈیو کسی پارٹی کی ہے جس میں دیگر شرکاء کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں۔
اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ساس بہو کی جوڑی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔
دوسری جانب کچھ صارفین اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد صدف کنول کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
واضح رہے کہ نوجوان پاکستانی اداکار شہروز سبزواری نے گزشتہ سال کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران اداکارہ و ماڈل صدف کنول سے شادی کی تھی۔
شہروز سبزواری کی یہ دوسری شادی ہے ،انکی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف تھیں جن سے اُن کی ایک بیٹی بھی ہے۔
