پُرسکون، تروتازہ اور ریچارج، آصف علی کی سیمی فائنل سے قبل پتنگ اُڑانے کی ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی بلے با ز آصف علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دبئی سے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں پتنگ اُڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے آصف علی پتنگ کو اُڑانے کے لیے ہوا کے رُخ کا تعین کرتے ہیں اور پھر ہوا میں پتنگ اُچھالتے ہیں۔

آہستہ آہستہ آصف علی کی پتنگ اُڑنے لگتی ہے اور گراؤنڈ کی طرح یہاں بھی آصف علی اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے پتنگ اُڑانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔آصف علی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’پُرسکون، تروتازہ اور ریچارج۔‘ یا د رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل کل دبئی میں کھیلا جائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asif Ali (@asif9741)