اداکارہ امرخان کا ایوارڈز تقریب میں زبردست ڈانس۔۔مداح حیران۔۔ ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈز (پیسا) 2021 کی تقریب میں پاکستانی اداکاروں سمیت دیگر ممالک کی اداکارائیں بھی شریک ہوئیں، اداکارہ امرخان نے پیسا کی رنگا رنگ تقریب میں ڈانس پرفارمنس سے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔ پیسا ایوارڈز تقریب کے دوران مجموعی طور پر 24 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیئے گئے اور اس بار پہلی دفعہ یوٹیوبرز، ولاگرز، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور سٹارز کو بھی نامزد کیا گیا۔انچ نومبر کو ہونے والی تقریب میں انتظامیہ ’لائف اچیومنٹ ایوارڈ 2020‘ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ ’پیسا‘ ایوارڈز کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس پروقار تقریب کی متعددویڈیوز بھی شیئر کی گئیں جبکہ دوسرے انسٹاگرام اکاؤنٹ نے بھی اس کو وائرل کیا اس ویڈیو میں پاکستانی اداکارہ امرخان کی ڈانس پرفارمنس کو دیکھا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)


ویڈیو میں شرارہ پہنے امرخان کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ پاکستانی پنجابی گانے پر رقص کررہی ہیں، تقریب میں موجود مہمانوں اور دیگر اداکارؤں نے اس کو خوب پسند کیا جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکارہ کی ڈانس پرفارمنس کر سراہا ۔