سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں پاکستانی لڑکی کا کردار نبھانے والی ” منی ” اب کیسی دکھتی ہے ؟ آنکھوں پر یقین کرنا مشکل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں مسلمان پاکستانی لڑکی منی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اتنی بڑی ہوگئیں کہ انہیں پہچاننا مشکل ہوگیا۔ آج سے 6 سال قبل 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ نے باکس آفس پر مقبولیت کے کئی ریکارڈز توڑ دئیے تھے۔ اس فلم میں سلمان خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اورایک ننھی معصوم سی اداکارہ ہرشالی ملہوترا کو’’منی‘‘ کے کردار میں متعارف کرایا گیا تھا۔

کہتے تھے آر یاپارہوگا، آر یاپار کرتے کرتے پاﺅں پکڑنے پر آگئے،بلاول بھٹو ایک بار پھر ن لیگ پر برس پڑے
ہرشالی ملہوترا نے فلم میں ایک گونگی بہری لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو مسلمان اور پاکستانی ہوتی ہے اور بھارت میں اپنے والدین سے بچھڑ جاتی ہے۔ فلم میں سلمان خان بچی کو اس کے والدین سے ملوانے کے لیے کس طرح پاکستان پہنچتے ہیں اور کیا جدوجہد کرتے ہیں یہی اس فلم میں دکھایا گیا تھا۔

’’بجرنگی بھائی جان‘‘ میں جہاں سلمان خان کی اداکاری کو سراہا گیا تھا وہیں ہرشالی ملہوترا کی معصومیت بھی لوگوں کو بہت پسند آئی تھی۔ جب ہرشالی ملہوترا نے فلم میں کام کیا تھا تو ہ صرف سات برس کی تھیں اور اب بارہ برس کی ہوچکی ہیں۔

حال ہی میں ہرشالی ملہوترا نے بھارتیوں کے ایک تہوار کے موقع پر اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اس ’’منی‘‘ سے بالکل مختلف نظر آرہی ہیں جو ہمیں ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ میں نظر آئی تھی۔ ہرشالی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔