نوشکی واقعہ؛ کراچی میں مزید 6 زخمی دم توڑ گئے، بلوچستان حکومت کا اظہار افسوس

کراچی(قدرت روزنامہ)نوشکی کے واقعے میں زخمی ہونے والے مزید چھ افراد دم توڑ گئے ہیں، جن میں پانچ افراد گزشتہ رات لیاقت نیشنل اسپتال میں جاں بحق ہوئے، جبکہ چھٹا زخمی تنویر آج صبح چل بسا۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں عبدالباسط، مصطفیٰ، در محمد، سلمان، عزیر اور تنویر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ برابر کی شریک ہے اور ان کے دکھ درد میں شریک ہے۔
ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں نوشکی روانگی کے لیے مرحلہ وار منتقل کی جا رہی ہیں، اور اس مقصد کے لیے ایمبولینسز روانہ کر دی گئی ہیں۔ ان میں ایدھی کی دو ایمبولینسز بھی شامل ہیں، جبکہ بلوچستان کے انڈر سیکریٹری صحت بھی ہمراہ ہیں۔
بلوچستان حکومت نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
