ثانیہ مرزا نےاپنی اداکارانہ صلاحیتوں سے بھی مداحوں کے دل جیت لیے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ٹینس کورٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد اپنی اداکارانہ صلاحیتوں سے بھی مداحوں کے دل جیت لیے۔ثانہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک پیروڈی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں وہ کسی بھی عام بیوی کی طرح شعیب ملک سے دلچسپ انداز میں گھر پر فیملی کو زیادہ وقت نہ دینے پر شکوہ کرتی نظر آرہی ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نےویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایموجیز کی مدد سے کیپشن میں لکھا کہ’ گھر کی مرغی دال برابر۔‘ثانیہ مرزا کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا اور ان کی زبردست اداکاری کی بھی تعریف کی جارہی ہے۔
اس ویڈیو کوصرف 20 گھنٹوں میں1 لاکھ سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں۔
یہی نہیں ویڈیو پر ثانیہ مرزا کی بہترین دوست اور بالی ووڈ کی مشہور ہدایتکارہ فرح خان نےبھی تعریف کرتے ہوئے کمنٹ میں لکھا کہ ’ آپ مکمل اداکارہ بن گئی ہیں۔‘