مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کو قومی ٹیم کا کون سا کھلاڑی سب سے زیادہ پسند ہے؟ بتا دیا
لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے بھی قومی ٹیم کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حنا پرویز بٹ نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آج کے میچ میں بھی ہماری ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بابراعظم بہترین کپتانی سے ٹیم کو آگے لے کر گئے ہیں، امید ہے شاہین آفریدی گزشتہ میچز کی طرح اچھی بولنگ کریں گے۔لیگی رکن اسمبلی نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا۔