روزانہ ایک مُٹھی بُھنے ہوئے چنے کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیے جادوئی فوائد
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)روزانہ ایک مُٹھی بُھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فوائد ہیں مگر ہم میں سے اکثر لوگوں کو اس بات کا علم نہیں ہے اسی لیے ہم ان کا روزانہ کی بنیاد پر استعمال نہیں کرتے۔
تفصیلات کے مطابق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ کی پنیاد پر ایک مٹھی بھنے ہوئے چھلکوں والے چنے کھانے کے کئی فوائد ہیں اور یہ صحت سے متعلق بہت سے مسائل کا حل بھی ہیں۔
بُھنے ہوئے چنوں کی غذائیت:
بُھنے ہوئے چنوں میں آئرن، زِنک، میگنیشیم ، فاسفورس ، وٹامن سی، وٹامن اے، بی6 اور بی 12 شامل ہیں اسی وجہ سے ان کو کھانے سے بھرپور غذائیت ملتی ہے جو کہ ایک انسان کے لیے ضروری ہے۔
نزلہ زکام سے چھٹکارا:
بھنے ہوئے چنوں کو چھلکوں سمیت کھانے سے آپ نزلہ زکام سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں ، چونکہ چنے تاثیر میں گرم ہوتے ہیں تو یہ اس کیفیت میں مثبت ثابت ہوتے ہیں۔
وزن میں جلد کمی:
ہم میں سے بہت سے لوگ اپنے وزن کی وجہ سے پریشان ہیں اور اس کے لیے جم جوائن کرتے ہیں مگر آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ روزانہ ایک مُٹھی بُھنے ہوئے چنے کھانے سے وزن میں جلد کمی آسکتی ہے۔
ہڈیوں میں درد سے نجات:
بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ انسان کی ہڈیوں میں درد کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے ، بھنے ہوئے چنے ایسے درد کے لیے مفید ثابت ہوتے ہیں کیوں کہ ان میں فائبر اور پروٹین کی مقدار بھر پور پائی جاتی ہے۔
بھوک کا توڑ:
جب آپ کو بھوک لگی ہو اور کھانے کے لیے ٹھوس غذا موجود نہ ہو تو مُٹھی بھر بُھنے ہوئے چنے کھانے سے آپ کی بھوک بھی مٹ جائے گی اور آپ کو مخصوص پروٹین کی مقدار بھی مل جائے گی۔